امام خامنہ ای کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی پر رد عمل؛
مراجع تقلید نے رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی اور ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معمول کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، حالیہ ایام میں رہبر معظم امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردانہ حملے اور قتل کی دھمکی دی جس پر عالم اسلام سے مختلف قسم کا رد عمل سامنے آیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، ایران اورعراق میں مراجع تقلید نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
قائد امت مسلمہ کے خلاف کوئی بھی اقدام دنیا بھر کے حریت پسندوں کے شدید رد عمل کا سبب بنے گا، آیت اللہ نوری ہمدانی
مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں امریکی صدر ٹرمپ کی جاہلانہ اور دہشت گردانہ دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں دینی مرجعیت اور انقلاب اسلامی کی قیادت کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا: اس شریف وجود کے ساتھ استکبار کے سرغنوں کی دشمنی طاقت کا اظہار نہیں بلکہ اسلامی بیداری کے فروغ اور پوری دنیا میں مقاومت و مزاحمت کے مکتب کے اثر و رسوخ کے مقابلے میں ان کی بےبسی اور خوف کا اظہار ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں مزید فرمایا ہے: ہم اعلان کرتے ہیں کہ مرجع عظیم الشان اور امت مسلمہ کے قائد کے خلاف قسم بھی قسم کا اقدام، اسلام کی بنیادوں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف اقدام سمجھا جاتا ہے اور اس [امریکہ] کو ایران کی مؤمن قوم اور پوری دنیا کے حریت پسندوں کی طرف سے شدید اور تباہ کن رد عمل کا سبب بنے گا۔
انھوں نے مزید فرمایا: امریکہ اور اس کے ظالم حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کی یہ دھمکیاں نہ صرف ہماری قوم کے عزم میں کسی خلل کا سبب نہیں بن سکتیں، بلکہ امت مسلمہ کی صفوں میں مزید استحکام کا باعث بنتی ہیں۔ سب کو جان لینا چاہئے، اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ